News - Student Affairs
یونیورسٹی آف چکوال میں تہذیب الاخلاق اسکالرز سوسائٹی، ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام یوم پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں 11اگست 2022 کو مقابلہ حسن قرات ونعت کا انعقاد ہوا ۔جس میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نےشرکت کی۔اس روح پرور تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار یونیورسٹی آف چکوال ڈاکٹر صدا حسین تھے۔مقابلے میں منصفین کے فرائض ڈاکٹر عبد القیوم شعبہ علوم اسلامیہ ، ڈاکٹر حافظ اسحاق شعبہ علوم اسلامیہ ، حافظ انس شعبہ علوم اسلامیہ ، ڈاکٹر ارشد شعبہ اردو اور حافظ احمر شعبہ اکنامکس نے سر انجام دیے۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق مقابلہ قرآت میں سے طلحہ شبیر شعبہ آئی ٹی اول،اقراء فاطمہ شعبہ آئی ٹی دوم اور حافظ طلحہ مرتضی شعبہ علوم اسلامیہ سوم پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح مقابلہ نعت میں سے حافظ حمزہ شعبہ ریاضی اول،ہانیہ خالد شعبہ علوم اسلامیہ دوم،محمد عدیل ، محمد اسماعیل اور محمد ابراہیم تینوں نے سوم پوزیشن حاصل کیں ۔اس روح پرور تقریب کے انتظامات شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ حسان عبید، شعبہ اکنامکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر منیبہ اور اسٹنٹ دائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز چوھدری عظمت علی نے سر انجام دیے۔ پروگرام کے اختتام پر رجسٹرار پروفیسر صداحسین، شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ حسان عبید اور اسسٹینٹ ڈاۂریکٹر سٹوڈنٹ افیرز چوھدری عظمت علی صاحب نے مقابلے میں شریک تمام طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے نیز قرآن مجید کو ترتیل سے پڑھنے اور بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی اہمیت واضح کیا۔
یونیورسٹی آف چکوال میں لٹریری سوسائٹی اور سٹوڈنٹس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یوم پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں 11اگست 2022 کو مقابلہ مضمون نویسی انعقاد پذیر ہوا ۔جس میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نےشرکت کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔مصنفین کے فیصلے کے مطابق ام کلثوم الیکٹرونکس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اول ، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی رمشا ارشد دوم اور سعدیہ کلیم الیکٹرونکس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سوم قرار دی گئیں ۔ اس مقابلے کے منتظمین پروفیسر سجاد حسین صدر شعبہ انگریزی ، ڈاکٹر ارشد محمود شعبہ اردو اور چوھدری عظمت علی مناس شعبے سٹوڈنٹ افئرز نےمقابلے میں شریک تمام طلبہ و طالبات مین سرٹیفکیٹ تقسیم کیے نیز پاکستان کی تاریخ سے متعلق حاضرین سے خطاب کیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیر یونیورسٹی آف چکوال چوہدری عظمت منہاس صاحب کی زیر صدارت 14 اگست کے پرمسرت موقع پر پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور متعدد سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ جس کے بعد چوہدری عظمت صاحب پوری ٹیم کے ہمراہ چکوال کونسل آف آرٹس کا دورہ کیا بعدازاں پوری ٹیم کے ہمراہ 15 چوک پہ ریلی میں شرکت کی جس میں چکوال کی معتبر شخصیات کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر چکوال عدنان محمود اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریلی میں یونیورسٹی آف چکوال کے سٹوڈنٹس نے اعلی قیادت کا ساتھ دیتے ہوئے بھرپور شرکت کی